مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے "العدیسہ" قصبے پر صیہونی فوج کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے دو صیہونی بستیوں "کفریوال" اور "کفر گیلادی" میں فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
لبنانی مزاحمت نے "مارون" قصبے میں دشمن کے مرکاوا ٹینک کو تباہ کرنے کے ساتھ فادی 1 میزائل سے اسرائیلی رامات ڈیوڈ بیس کو نشانہ بنا یا۔
حزب اللہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر زمینی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی رجیم کے درجنوں ہیوی ہتھیاروں سمیت چھ مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ